امیتابھ بچن نے فرحان کے ساتھ اداکاری کو مشکل ترین قرار دیدیا

پیر 4 جنوری 2016 12:17

امیتابھ بچن نے فرحان کے ساتھ اداکاری کو مشکل ترین قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن اور فرحان اختر اپنی نئی آنے والی فلم ”وزیر “ میں ایک ساتھ بڑی سکرین پر اداکاری کا جادو دکھاتے نظر آئیں گے۔میگا سٹار نے تقریباً چار دھائیوں پر مشتمل فنی سفر کے دوران پیچیدہ ترین کرداروں کو بھی اس خوبی سے نبھایا ہے کہ ناقدین بھی ان کی شاندار اداکاری کے متعرف ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حالیہ انٹرویو کے دوران میگا سٹار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر میں فرحان اختر کے ساتھ اداکاری کرنا انکے لئے آسان نہیں تھا۔ 73سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ فرحان اختر انکی آنکھوں کے سامنے جوان ہوئے ہیں لیکن ان میں اداکارانہ صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہیں اور انھیں 41سالہ اداکار کا مقابلہ کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔واضح رہے ودو ونود چوپڑاکی ”وزیر “ میں امیتابھ بچن ، فرحان اختر اور آدتی راوٴ حیدری نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ودو ونود چوپڑا کی ”وزیر“ رواں سال 7جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی