کاغذ کی طرح لچکدار ٹیلی ویژن متعارف
پیر 4 جنوری 2016 12:37
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)معروف نجی کمپنی کی جانب سے ایسا ٹیلیویژن متعارف کرایا جارہا ہے جسے کسی کاغذ کی طرح موڑ کر کہیں لے جایا جاسکتا ہے۔کورین کمپنی اس لچکدار اسکرین کے حامل ٹی وی کو آئندہ ہفتے لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں متعارف کرانے جارہی ہے۔
(جاری ہے)
یہ ٹی وی دیواروں پر لگائے جانے والے وال پیپر جتنا ہی پتلا ہوگا،او ایل ای ڈی پینل پر مشتمل رول ایبل ٹی وی کا سائز 55 انچ ہوگا،جنوری میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جاتا ہے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایسے لچکدار ٹی وی کو فروخت کے لیے پیش کرنے میں کچھ ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کو پہلے ایپل واچ، سام سنگ کے ایس سکس گلیکسی ایج اور ایل جی کے فلیکس فون میں استعمال کیا جاچکا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیلیویژن ایسے لچکدار فیچر کا حامل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ایل جی اس ٹی وی کے ساتھ سی ای ایس میں گھریلو استعمال کی مختلف ڈیوائسز جیسے واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور دیگر کو بھی پیش کرے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.