نجم سیٹھی نے ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کی نوید سنا دی
پیر 4 جنوری 2016 12:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ حالیہ نواز-مودی ملاقات کے بعد تین سے چھ ماہ میں مودی سرکار سے بی سی سی آئی کو پاک-انڈیا سیریز کی اجازت ملنے کی امید ہے۔خیال رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم 25 دسمبر کو پاکستان کے مختصر دورے پر آئے تھے جس کے دوران انہوں نے رائیونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی۔
مودی کے اچانک دورہ پاکستان کے بعد نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی بلکہ کرکٹ روابط بحال ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا بی سی سی آئی پاک-انڈیا سیریز کے لیے پوری طرح تیار تھا لیکن مودی سرکار سے اجازت نہیں ملی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کی حالیہ ملاقات کے بعد امید ہے کہ رواں سال مختصر پاک-انڈیا کرکٹ سیریز منعقد ہوجائے گینجم سیٹھی نے کہا کہ فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے عوامی دباوٴ تھا جس کے بعد ان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو اب ساتھی کھلاڑیوں سے بناکر رکھنا ہوگی اور کسی تنازع سے بچنا ہوگا۔اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹ چکے فاسٹ باوٴلر کو حال ہی میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس سے قبل دورے کے ٹریننگ کیمپ میں عامر کی شمولیت پر ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل راوٴنڈر محمد حفیظ نے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا تھا جس پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو مداخلت کرنا پڑی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.