تعلیم کو فروغ دیکر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے ‘ عرفان دولتانہ
پیر 4 جنوری 2016 13:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا واحد زینہ ہے،تعلیم کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے ،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں شعبہ تعلیم کو پائیدار بنیادوں پر استوارکرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے اور تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا ہے ۔انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب گھرانوں اور خاک آلود گلیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کے لیے دانش سکولز قائم کیے گئے ہیں۔
علم و دانش کے ان گہواروں میں غریب بچوں کو نہ صرف تعلیمی سہولیات مفت حاصل ہیں بلکہ انہیں مفت قیام و طعام بھی حاصل ہے ۔انہوں نے کہا دانش سکول معاشرے میں انتہا پسنددانہ رحجانات کے خاتمے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔ان سکولوں میں سمارٹ بورڈز کے ذریعے جدید تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.