لیگ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ پی سی بی کو موصو ل ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2016 13:11

لیگ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ پی سی بی کو موصو ل ہوگئی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو موصو ل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی لیگل ٹیم اور میڈیکل پینل کا اجلاس آج ہوگا جس میں رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا ، پی سی بی کے پاس 29سالہ لیگ سپنر کے سیمپل بی کی درخوات دینے کا آج آخری روز ہے جب کہ اس رپورٹ کے خلاف آئی سی سی میں اپیل میں جانے کے لیے 12 جنوری کی ڈیڈ لائن ہے ۔یاد رہے کہ یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ کے لیے پی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی جس پر اسے آج یہ رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔