پیپلزپارٹی جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالف ہے‘آ ئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے ‘ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں‘اگر ڈاکٹر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں‘ وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کی لاہور ہا ئیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت

پیر 4 جنوری 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے ‘ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں‘اگر ڈاکٹر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں‘ وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔

سوموار کے روز لاہور ہا ئیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے ‘ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی آرمی چیف کا سب سے بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بڑے کارنامے سرانجام دیے اور انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ نواز شریف ہمیشہ اپنی ہی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے اور دیکھتے ہیں کہ میاں نوازشر یف کب اپنے پاؤں ہر کلہاڑامارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں اور دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کر یں ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزا زاحسن نے کہا کہ اگر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں پیپلزپارٹی کو ہمیشہ احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا تا ہے اور جہاں تک آصف علی زرداری کا تعلق ہے تو وہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز انکو اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے جب بلاول بھٹو بیر ون ملک تھے توانکے بارے میں سوال کیے جاتے وہ کیوں نہیں آرہے ؟اب آصف علی زرداری بیرون ملک ہیں تواس پر شور مچایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے حکومت کے پانچ سال پورے ہونے سے قبل رخصت ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ اپنی ہی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے اور دیکھتے ہیں کہ میاں نوازشر یف کب اپنے پاؤں ہر کلہاڑامارتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت اور آئین وقانون کی بات کی ہے مگر وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے جو آئین اور قانون کی بالکل نفی کر رہی ہے اور اگر سندھ حکومت اپنے حق کی بات کر رہی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں انکو انکا حق ملنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی وفاق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور بلاول بھٹو دورہ پنجاب کے دوران نہ صرف پارٹی عہدیداروں بلکہ کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کر یں گے اور پنجاب میں بھی بہت جلد پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو کر سامنے آئیگی۔