رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت ملے گی ‘ ظہیر بھٹہ
پیر 4 جنوری 2016 14:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لیے رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضان کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سی ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت ملے گی اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ سے ملک میں معاشی بحران کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کو کاروبار زندگی چلانے کیلئے آئی ایم ایف جیسے اداروں سے قرضہ لینے سے نجات مل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ظہیربھٹہ نے کہا کہ اس اسیکم سے ایک جانب ملک یمں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی تو دوسری جانب حکومت اور تاجروں کے درمیان تعلقات مضبوط ہونگے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا اور موجودہ ٹیکس دہندگکان پر سے بوجھ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔(جاری ہے)
اس سکیم کا مقصد نان فائیلر کو رجسٹر کرنا ، معیشت کو دستاویزشکل دینا اور بلیک اکنامی کا خاتمہ ہے ۔یہ سکیم ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی جس سے تاجر برادری اپنے ذمے کا ٹیکس ایماندارانہ اور شفاف طریقے سے ادا کرکے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم ملک معاشی خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور ملکی معیشت مضبوط و مستحکم ہوگی ۔
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.