سکیکھی پنجاب کی دلیر نور صفیہ نے حالات کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 14:19

سکیکھی پنجاب کی دلیر نور صفیہ نے حالات کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر ..

پنجاب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : غربت کے مارے اور گھریلو حالات سے تنگ افراد کی خود کُشی کی خبریں تو آئے روز گردش کرتی نظر آتی ہیں لیکن ان حالات کا مقابلہ کرنے والے افراد کو بہت کم لوگ سراہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک 30 سالہ خاتون صفیہ نور ہے جس نے حالات کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا اور اپنی نازکی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اُٹھ کر محنت اور ہمت سے کام لیتے ہوئے حالات سے لڑنے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق سکیخھی پنجاب سے تعلق رکھنے والی نور صفیہ ان تمام افراد بالخصوص خواتین کے لیے ایک مثال ہے جو گھریلو حالات اور معاشرے سے تنگ آ کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ نور صفیہ دو سال قبل بیاہی تو گئی لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہونے کے باعث سسرالیوں اور شوہر نے گھر سے نکال ناہر کیا اور طلاق دے دی ۔

(جاری ہے)

نور صفیہ نے ان حالات میں بھی ہمت نہ ہاری اور اپنا اور اپنے والدین کا پیٹ پالنے کے لئے کرائے پر جگہ لے کر ایک سروس اسٹیشن کھول لیا جہاں نور صفیہ دن رات لوگوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں دھو کر اپنا اور اپنے بوڑھے والدین کا پیٹ پالتی ہے۔

نور صفیہ کا کہنا ہے کہ میں نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کہیں بھی میرے شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد میں نے خود ہی ہمت کی اور سروس اسٹیشن کا آغاز کیا۔ نور صفیہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر اور سسرالیوں نے جہیز میں دیا گیا سامان بھی واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ نور صفیہ جیسی خواتین ہی معاشرے میں بُرے حالات ڈٹ کر مقابلہ کر کے دیگر خواتین کے لیے ایک مثال قائم کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :