سرکاری وغیرسرکاری شعبہ صحت تولیدی صحت کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں ‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
پیر 4 جنوری 2016 14:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات وبہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی نے آبادی میں بے محابا اضافے پر قابو پانے کے لئے جاری آگہی مہم کے ذریعے تولیدی صحت کے تصور کو فروغ دیا ہے اور پنجاب میں مرکزی حیثیت ماں بچے کی صحت کو دی گئی ہے ،اس مقصد میں کامیابی کے لئے معاشرے کے سماجی،معاشی اور مذہبی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں تناسب کے لئے اور عوام کی آگاہی کے لئے ڈاکٹروں اور ان کے دواخانوں کی جاری آگہی مہم میں شمولیت کے علاوہ این جی اوز کی سروسز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
نیز سول سوسائٹی ،سرکاری وغیر سرکاری شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد،پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسز،حکماء،ہومیو پیتھک معالجین شامل ہیں۔
فیملی پلاننگ سے متعلقہ علم وآگاہی اور ابلاغ سے مزین معلومات عوام تک پہنچائی جارہی ہیں تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہو سکیں۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے انکشاف کیا کہ آبادی کے کنٹرول سے متعلقہ پیغام میں مرد کی شمولیت،صنفی برابری ، سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی اور چھوٹے خاندان کا تصور عام کرنے میں حیران کن کامیابی مل رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.