لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر چیک بونس کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا،حسب معمول احاطہ عدالت میں موجود عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزم عثمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل کے خلاف تھانہ چوہنگ میں گیارہ لاکھ روپے چیک بونس کابے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم نجی فیکٹری میں اکاونٹنٹ ہے جبکہ اس کے مالک کا اپنے کاروباری حلیف سے لین دین کا تنازع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس نے یہ چیک اپنے مالک کے کہنے پر کاٹا مگر اسکے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں ملزم سے ابھی تفتیش کرنا باقی ہے لہذا اسکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تو ملزم کمرہ عدالت سے نکلتے ہی پولیس کو چکما دے کر بھاگ نکلا۔