بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات منظر عام پر لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) یہ آئینی پٹیشن وطن پارٹی کے سربراہ بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو شہید ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں مگر اس معاملے کی یو این او کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو آج تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس تحقیقات کے لئے قومی خزانے سے پانچ ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی جبکہ قوم آج تک اپنی محبوب رہنما کے ملزموں کو کٹہرے میں دیکھنے کی منتظر ہے مگر اس کے باوجود اصل حقائق منظر عام پر لانے کی بجائے تحقیقاتی رپورٹ کو دبا لیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزرائے اعظم لیاقت علی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بے نظیر بھٹو کا قتل قومی سانحہ ہے لہذا عدالت بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے اس معاملے کا از خود نوٹس بھی لے۔

متعلقہ عنوان :