وکیل رہنماءعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ افراد کی بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے،،اگر آرمی میں کوئی اور جرنیل موجود نہیں تو راحیل شریف کو انکے عہدے میں تعسیع دے دی جائے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ بدقسمتی سے سپریم کورٹ جیسے ادارے میں بھی ایڈہاک ججز تعینات کر کے ادارے کو کمزور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ازم سے شخصیات کو بھرت تو کر لیا جاتا ہے مگر اداروں کو کمزور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان آرمی میں بڑے بڑے قابل جرنیل موجود ہیںجو آرمی چیف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاک فوج میں راحیل شریف کے علاوہ کوئی اور جرنیل موجود نہیں تو ان کے عہدے میں توسیع دے دینی چاہئیے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جو بھی فرد کسی عہدے پر براجمان ہو اگر اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے ہٹ جائے تو یہی طریقہ اداروں کی مضبوطی کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :