شہید بھٹو کا نظریہ تھا کہ عوام اقتدار کا سر چشمہ ہے، آئین میں ترمیم کا حق محض پارلیمنٹ کو ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 15:52

شہید بھٹو کا نظریہ تھا کہ عوام اقتدار کا سر چشمہ ہے، آئین میں ترمیم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کوئی قانون سازی نہیں اور نہ ہی اس کا مجاز ہے ، انتظامیہ کو قوانین پر بغئیر کس کی دخل اندازی کے عمل کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ہم آئین کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پیپلزپارٹی پرکرپشن کے بے جا الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ من پسند احتساب، مقدس گائے کا نظریہ اور سیاسی جوڑ توڑ کے لیے کرپشن کا استعمال بھی کرپشن ہے ، ہم جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والوں کو کو خراج تحسین پیش اور جمہوری اقدار پر ثا بت قدم رہنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے نام پر ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگانے والوں کو احتساب کیا جانا چاہئیے ، شہید بھٹو کا نظریہ تھا اقتدار کا سر چشمہ عوام ہے ، پاکستانی نوجوان شہید بھٹو کے فلسفے کا مطالعہ کریں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے لیے آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا اختیار ہے ،مذہب کے نام پر انتہا پسندوں کو ملک پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ کیونکہ اقتدار پر صرف اور صرف عوام کا حق ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھا کر آئین کی رو گردانی کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔