جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7000رنز مکمل کرلیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2016 16:41

جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7000رنز مکمل کرلیے

کیپ ٹاؤن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) باریش جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 7000رنز مکمل کرلیے ہیں ۔ انگلینڈکیخلاف کیپ ٹاؤن میں جاری دوسر ے ٹیسٹ کے تیسرے روز 32سالہ ہاشم آملا نے آ ف سپنر معین کی گیند پر چوکارسید کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 7000ہزار رنز مکمل کیے، اسی اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے چوکے کے ساتھ ہی اپنی 24ویں ٹیسٹ سنچری بھی مکمل کی تھی ۔

(جاری ہے)

وہ جیک کیلس(13206) ، گریم سمتھ (9253)، اے بی ڈویلیئرز (8021)،گیری کرسٹن (7289)کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کر نے والے 5ویں جنوبی افریقی کرکٹر بن گئے ہیں ۔ ہاشم آملا کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ہوتا ہے اور وہ اب تک 90ٹیسٹ میچز میں 50.81کی اوسط سے7013رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24سنچریاں اور 28نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :