بڑھتی ہوئی جسامت سے کوئی خطرہ نہیں، فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں ، سرینا ولیمز

پیر 4 جنوری 2016 16:50

بڑھتی ہوئی جسامت سے کوئی خطرہ نہیں، فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں ، سرینا ..

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) ٹینس کی ورلڈ نمبر 1 امریکی ویمنز کھلاڑی سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بڑھتی ہوئی جسامت سے کوئی خطرہ نہیں اور وہ تمام تر توجہ فٹنس پر دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جسامت کی وجہ سے کھیل میں مزید نکھار آرہا ہے اوروہ ابھی خود کو جوان محسوس کرتی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ سرینا نے بتایا کہ رواں سال بھی دنیائے ٹینس پر وہ حکمرانی کرنا چاہتی ہیں اور شائقین انہیں الگ انداز میں دیکھیں گے ۔