بحرین نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے

منامہ حکومت کا ایرانی سفارتکاروں ملک چھوڑ دینے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 17:15

بحرین نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے

بحرین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : خلیجی ریاست بحرین نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرینی وزیر اطلاعات عیسیٰ الحمدانی نے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب منامہ حکومت نے ایرانی سفارت کاروں کو آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ملک چھوڑ دینے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ بحرینی حکومت نے سعودی عرب اور ایران کے مابین پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔