راولاکوٹ،باپ پر الزام لگا کر گرفتاری اور بد نامی کا باعث بننے والی بہنوں کا عدالت میں اپنے موقف سے انکار

پیر 4 جنوری 2016 18:39

راولاکوٹ،باپ پر الزام لگا کر گرفتاری اور بد نامی کا باعث بننے والی ..

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)باپ پر الزام لگا کر گرفتاری اور بد نامی کا باعث بننے والی بہنوں نے عدالت میں اپنے موقف سے انکار کر دیا پیر کے روز مقامی عدالت میں ٹائیں کے گاؤں بہک سے تعلق رکھنے والی شیراز احمد کی بیٹیوں نے عدالت میں پیش ہو کر اپنے الزام کی نفی کر دی ان کے الزام کے باعث ان کا حقیقی باپ گزشتہ ایک ہفتہ سے راولاکوٹ پولیس کے پاس زیر حراست ہے پولیس تشدد کے باوجود اس نے الزام کو سازش قرار دیا تھا اس پر الزام تھا کہ وہ اپنی حقیقی بیٹی کو بلیک میل کر رہا ہے اور اس کی عزت پر حملہ کر نا چاہتا ہے لیکن پیر کے روز مزکورہ الزام لگانے والی اور پولیس کے پاس پیش ہو کر درخواست دینے والی اس کی حقیقی بیٹی اور مبینہ متاثرہ بیٹی نے الزام سے انکار کر دیا جس کے بعد جلد اُن عناصر کو قانونی کٹہرے میں لایا جا رہا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر یہ سازش کر کے ایک باپ کو اس کی بیٹیوں کے زریعے بد نام کروایا