قائدؒ کے پاکستان میں دہشت گردی ،انتہاء پسندی ،عدم برداشت اورمذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں :شہبازشریف
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑکے مکمل خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ
ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدار ت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کااظہار اوردہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثراقدامات کیے جارہے ہیں۔دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے قوانین کو مزید موثر بنا کرسزاؤں کو سخت کیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قائدؒ کے پاکستان میں دہشت گردی ، انتہاء پسندی ،عدم برداشت اورمذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑکے مکمل خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ۔پرامن معاشرہ کے قیام کا وعدہ ہر قیمت پر پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جانفشانی،تندہی اورمحنت سے اپنے فرائض سرانجام دے۔جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں امن عامہ اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان، معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ اورپولیس کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.