وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی کی ملاقات
موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے:شہبازشریف وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں:میر دوستان ڈومکی
ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:13
لاہو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو سنوارنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور محنتی ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے دور رس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔ رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔شہباز شریف صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے شاندار پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.