لاہور کا سیشن جج کا سرکاری ٹیلی فون عدم ادائیگی پر منقطع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء ) انتظامی نااہلی اور غفلت کی بنیاد پر لاہور کے سیشن جج کی رہائش گاہ کا سرکاری ٹیلی فون بند کردیا گیا تاہم بل ادا کیے بغیر اس کی ادائیگی کی یقین دہانی پر بحال کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامی عملے کی عدم توجہی کے باعث ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج لاہور کی رہاشگا کے سرکاری ٹیلی فون کادوہزار انچاس( 2949)روپے کی ادائیگی نہ ہوسکی جس پر پی ٹی سی ایل نے کنکشن منقطع کردیا ، علم ہونے پر عملے نے بتایا کہ بل موصول نہیں ہوا تھا اور اب ڈپلیکیٹ حاصل کرلیا گیا ہو جو ادا کردیا جائے گا، اس یقین دہانی پر ڈویژنل انجینئر جی او آر نے کنکشن بحال کردیا ۔

متعلقہ عنوان :