حادثات سے بچنے کی آگاہی کیلئے ٹریفک پولیس نے مال روڈ پر کیمپ لگالیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء ) ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سڑک پر چلنے کی تربیت دینے کیلئے مال روڈ پر کیمپ لگالیا ہے جس کا بنیادی مقسد شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ فصل چوک میں موٹرسائیکل ساز کمپنی اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ میں شہریوں کو پمفلٹ تقسیم کیے گئے اورٹریفک قوانین کی پابندی بارے لیکچر بھی دیا گیا۔

کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجرتسلیم شجاع، سکولوں کے بچے مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا،ٹریفک قوانین بارے شعور بیدار کرنا اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی فیملیز کی غفلت اور بے احتیاطی کے سبب پیچھے بیٹھی خواتین کی چادر برقعہ وغیرہ موٹر سائیکل کے پچھلے پہیے یا چین میں پھنس جاتا ہے جو بعض اوقات خطرناک حادثے کا باعث بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار حضرات خواتین کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے اپنی چادر،برقعہ اور لباس سنبھال کربیٹھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل درآمد کرنا ہم سب کا فرض ہے اس کے لئے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :