لاہور‘ بادامی باغ میں اسٹیل ملز میں گیس لیکج سے 50 سے زائد افراد متاثر ،ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا

پیر 4 جنوری 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گیس کی لیکیج سے 50 سے زائد افراد متاثر ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے ملز کو سیل کر دیا۔دو ماہ میں بادامی باغ کے علاقے میں گیس لیکیج کا یہ دوسراواقعہ ہے جس میں پچاس سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کھوکھر روڈ بادامی باغ میں عرفان اسٹیل ملز میں گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے ان کے علاقے میں گیس کی لیکیج معمول کی بات ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نوٹس نہیں لیتی جبکہ اس بار انتظامیہ نے اسٹیل ملز کو سیل تو کر دیا ہے لیکن اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :