لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر جعلی چیک کا ملزم فرار

لین دین کے معاملہ پر چیک دیا جو کیش نہیں ہوسکا ، یہ فراڈ کے زمرے میں نہیں آتا ‘ ملزم ندیم کا عدالت میں بیان

پیر 4 جنوری 2016 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر جعلی چیک کا ملزم فرار ۔سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ملزم ندیم کی جانب سے بتایا گیا کہ لین دین کے معاملہ پر چیک دیاتھا لیکن کاروبار میں نقصان ہونے پر چیک کیش نہ ہوسکا جو فراڈ کے زمرہ میں نہیں آتا لہٰذا عبوری ضمانت میں توثیق کی جائے ۔ دوران سماعت تھانہ چوہنگ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم نے 4 لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا یعنی ملزم نے فراڈ کیا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کی تو ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :