Live Updates

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا شوکت خانم ہسپتال لاہور میں طالبان لیڈر کے علاج پر گور نر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ، عمران خان کی گر فتاری کا مطالبہ ‘ سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں روشن

پیر 4 جنوری 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے شوکت خانم میں طالبان لیڈر کے علاج پر گور نر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ ‘قانون نافذ کر نیوالے اداروں سے فوری طور پر عمران خان کو گر فتار کر نے کا مطالبہ کر دیا جبکہ کارکنوں نے مقتول گور نر پنجاب سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز گور نر ہا ؤس لاہور کے باہر نیوالے پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پیپلزپارٹی کے زونل صدر فیصل میر نے کی جبکہ اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شر کت جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر عمران خان اور دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ کارکنوں نے اس موقعہ پر ’’عمران خان ‘‘کو گر فتار کرو‘طالبان کا جو یار ہے غدار غدار ہے کے نعرے بھی لگائے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں فیصل میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کو بے جا مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے مگر جس عمران خان نے خود اپنے ہسپتال میں طالبان لیڈر کے علاج کا اعتراف کیا مگر پو لیس سمیت دیگر قانون نافذ کر نیوالے ادارے خاموشی تماشائی بنے ہوئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پو لیس اور قانون نافذ کر نیوالے ادارے عمران خان کو فوری گر فتار کر یں اور انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی کی جائے اس موقعہ پر کارکنوں نے سلمان تاثیر کی یاد میں شمع بھی روشن کی اور انکے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات