اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیا ،حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی مختلف وفود سے گفتگو
پیر 4 جنوری 2016 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیاہے۔حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرے اور راہداری منصوبے کے روٹ کو فائنل کرے ۔
(جاری ہے)
پیر کو منصورہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میگا پروجیکٹ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ،امریکہ اور بھارت نہیں چاہتے کہ چین کا خطے میں اثرو رسوخ بڑھے اور اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کی معیشت مزید بہتر ہو،انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستا ن عالمی صیہونی مالیاتی اداروں کے چنگل سے آزاد ہو کراقتصادی لحاظ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اس اہم منصوبے پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے اور چھوٹے صوبوں کے اعتراضات اور تحفظات کا غیر جانبداری سے جائزہ لیکر انہیں دور کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سستی اور کاہلی سے کام لیا تو بہت دیر ہوجائے گی اور یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح تنازعات کا شکار ہوجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.