لاہور ،وفاقی وزیر داخلہ کا قافلہ گزرنے کے بعد ہنجروال پلی کے قریب سے5 کلووزنی دیسی ساختہ بم برآمد، ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا، پو لیس نے تحقیقات شروع کردیں، علاقے میں سرچ آپریشن
پیر 4 جنوری 2016 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے دوران قافلے کے گزرنے کے بعد ہنجروال میں پلی کے قریب سے پانچ کلووزنی دیسی ساختہ بم برآمدجبکہ پو لیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے ۔
(جاری ہے)
پو لیس کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لاہور سے وفاقی درالحکومت روانگی کے دوران انکے راستے میں آنیوالی ایک پلی کے قریب سے پو لیس نے 5کلو وزنی دیسی بم بر آمد کر لیا ۔
پولیس کے مطابق سٹیل کے برتن میں پانچ کلو سے زیادہ بارودی مواد ہنجروال پلی کے قریب رکھا گیا جس کے برآمد ہونے پر آس پاس کی جگہ کو خالی کرا لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ اسے ناکارہ بنادیا ہے پولیس کے مطابق بم برآمد ہونے کے بعد اردگرد کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.