چین پاکستان اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیا ،حکومت فوری اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور ، راہداری منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دی جائے
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو
پیر 4 جنوری 2016 21:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیاہے ،حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرے اور راہداری منصوبے کے روٹ کو فائنل کرے ۔
(جاری ہے)
پیر کو منصورہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میگا پروجیکٹ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ،امریکہ اور بھارت نہیں چاہتے کہ چین کا خطے میں اثرو رسوخ بڑھے اور اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کی معیشت مزید بہتر ہو،انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستا ن عالمی صیہونی مالیاتی اداروں کے چنگل سے آزاد ہو کراقتصادی لحاظ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اس اہم منصوبے پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے اور چھوٹے صوبوں کے اعتراضات اور تحفظات کا غیر جانبداری سے جائزہ لیکر انہیں دور کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سستی اور کاہلی سے کام لیا تو بہت دیر ہوجائے گی اور یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح تنازعات کا شکار ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.