بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاک بھارت مذاکرات ختم ہونے کا دعوی کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 21:27

بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاک بھارت مذاکرات ختم ہونے کا ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاک بھارت مذاکرات ختم ہونے کا دعوی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں ائیربیس پر ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھاتے ہوئے حسب عادت الزام پاکستان پر عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس حملے کے بعد دونوں ممالک کے مابین شروع ہونے والے مذاکرات ختم ہونے جا رہے ہیں۔