فوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے چار مجرموں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں

پیر 4 جنوری 2016 21:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ٹارگٹ کلنگ کے جرم میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے چار مجرموں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔ درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملٹری کورٹ نے عبدالرؤف گجر،شفقت فاروقی،محمدفرحان اور محمد ہاشم کو سزائے موت سنائی،آئی ایس پی آر کی یکم جنوری کی پریس ریلیز سے مجرموں کی سزائے موت کا پتہ چلا۔

(جاری ہے)

اپیل کنندگان کے وکیل علی ضیا باجوہ ایڈووکیٹ نے مزید موقف اختیارکیاکہ ٹرائل کے دوران مجرموں کو قانونی معاونت فراہم نہیں کی گئی،لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملٹری کورٹ کا عبدالرؤف گجر سمیت تمام مجرموں کوسزائے موت سنانے کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔ واضح رہے کہ چاروں ملزمان کو غلام مصطفٰی ، شاکر رضوی ایڈووکیٹ ، ارشد شاہ ایڈووکیٹ ، بنک منیجر وقار حیدر کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ اینکر پرسن رضا رومی عبدالستار طاہر اور انور حسین کو زخمی کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق تمام مجرموں نے مجسٹریٹ کی عدالت میں اعترافِ جرم کیا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :