عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جاری عدالتی کارروائی کا باضابطہ حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا

سینئر قانون دان رائے بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قائم ٹیم آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قانونی کارروائی کو چیلنج کریگی

پیر 4 جنوری 2016 21:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جاری عدالتی کارروائی کا باضابطہ حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ، ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے تشکیل دی گئی قانونی ٹیم آج ( منگل) کے روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قانونی کارروائی کو چیلنج کرے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عدالت میں جاری عدالتی کارروائی کا پہلی مرتبہ باضابطہ حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لئے سینئر قانون دان رائے بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو آج ( منگل) کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جاری قانونی کارروائی کو چیلنج کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے کارکنوں کے دفاع کے لئے عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عوامی تحریک کا کوئی بھی نمائندہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت کی طرف سے تشکیل دیئے جانے والے دو جوڈیشل کمیشنز اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوا تھا جبکہ عدالتی کارروائی کا بھی مکمل بائیکاٹ کر رکھا تھا ۔ اس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک کانفرنس کے سلسلہ میں مراکو جانا ہے اور اس کے بعد وہ مکمل طور پر پاکستان میں رہ کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قانونی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔