موبائل لائبریریوں کے آزمائشی مرحلے میں ریس کورس پارک، دہلی دروازہ اور گلشن اقبال پارک میں لائبریریاں قائم کی جائینگی‘ عبداﷲ خان سنبل
19 موٹرسائیکل لائبریریاں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کریں گی،پائلٹ پراجیکٹ (آزمائشی مرحلہ) کے پی سی ون کی تیاری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب پبلک لائبریریز کام کرے گا ،دو ہفتوں میں حتمی تفصیلات پیش کرے گا‘ کمشنر لاہور ڈویژن
پیر 4 جنوری 2016 21:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ موبائل لائبریریوں کے آزمائشی مرحلے میں ریس کورس پارک، دہلی دروازہ اور گلشن اقبال پارک میں لائبریریاں قائم کی جائیں گی جبکہ 19 موٹرسائیکل لائبریریاں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کریں گی،پائلٹ پراجیکٹ (آزمائشی مرحلہ) کے پی سی ون کی تیاری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب پبلک لائبریریز کام کرے گا اور دو ہفتوں میں حتمی تفصیلات پیش کرے گا۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے بعدازاں ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایل ٹی سی کی مسافر انتظار گاہوں کی صورت میں انتظامیہ کو لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا موقع ملا ہے- اس لیے منظور شدہ تین نمونوں کو ایل ٹی سی کی مشاورت سے پی ایچ اے تین مختلف مقامات پر بس شیلٹرز (مسافر انتظار گاہیں) بنائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے تیار کردہ نمونوں کے مطابق اگلے مرحلے میں شہر کے مختلف مقامات پر بس شیلٹرز بنائے جائیں گے۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار موبائل کتب خانوں اور مسافر انتظارگاہوں کے حوالے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ چیف منسٹر سلمان صوفی، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، ایڈیشنل کمشنر صاحب زادی ویسمہ عمر، سی ای او ایل ٹی سی، ڈی جی پنجاب پبلک لائبریریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.