محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کے تدریسی اوقات کار میں اضافہ کر دیا

پیر 4 جنوری 2016 21:36

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کے تدریسی اوقات کار میں اضافہ کر دیا

صفدر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کے تدریسی اوقات کار میں اضافہ کر دیا ، سیکنڈری کلاسز(نہم و دہم) سمیت گریڈ 5 ،گریڈ8 اور گریڈ 3 کے امتحانات کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام گورنمنٹ سکولز میں اساتذہ کو صبح باقاعدہ ٹائم ٹیبل کے آغاز سے قبل " زیرو پیریڈ" ا ور چھٹی کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ کے اضافی پیریڈ میں طلبہ و طالبات کو پڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اب تمام گورنمنٹ سکولز میں جماعت نہم و دہم سمیت گریڈ 5 ،گریڈ8 اور گریڈ 3 کے طلبہ و طالبات اسمبلی میں شرکت کرنے کی بجائے " زیرو پیریڈ" پڑھا کریں گے،جبکہ چھٹی کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ کا اضافی پیریڈ بھی لگا کرے گا جس میں طلبہ و طالبات کو اساتذہ پڑھایا کریں گے اور بوائز سکول میں چھٹی 4 بجے جبکہ گرلز سکولز میں 3.45 پر چھٹی ہوا کرے گی۔ذرائع کے مطابق اضافی پیریڈ لگانے کا مقصد اچھے امتحانی رزلٹ حاصل کرناہے۔اضافی پیریڈ میں نہ پڑھانے والے ٹیچرز اور سربراھان ادارہ کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :