لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک اتھارٹی کودوئم سے پانچویں جماعت کی نصابی کتب کی اشاعت کی اجازت دیدی
پیر 4 جنوری 2016 21:42
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کر یکو لم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی کودوئم سے پانچویں جماعت کی نصابی کتب کی اشاعت کی اجازت دیتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ پنجاب کر یکو لم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی کے چیئر مین نوازش علی نے بورڈ کے گذشتہ اجلاس کی کاروائی ،مسودات کا ریکارڈ،پبلشرز سے کئے جانے والے معاہدوں کی تفصیلات اور مسودات کی حتمی منظوری کاریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام کتب قانون کے ضابطے اور طریقہ کار کے مطابق چھاپی جائیں گے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا نصابی سال شروع ہونے والا ہے، اگر کتب بروقت نہ چھپیں تو طلبا کے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔(جاری ہے)
پنجاب کر یکو لم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نجی پبلشرز نے بلاجواز اعتراضات پر مبنی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی نے نجی پبلشرز کے اعتراضات پر مبنی درخواستوں کی سماعت کر کے فیصلہ سنا دیا، مگر اس فیصلے کو متعلقہ فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نجی پبلشرز مافیا بن چکا ہے اور بلیک میلنگ کے لئے کتب کی اشاعت پر اعتراضات اٹھا رہا ہے۔ درخواست گزار نجی پبلشرز کے وکیل سعد رسول نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے حتمی مسودات کو نظر ثانی کمیٹی کے روبرو پیش نہیں کیا جس کی وجہ سے کتب میں خامیاں رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر خامیوں کو دور کئے بغیر کتب چھاپ دی گئیں تو طالبعلم غلط بات کو درست تسلیم کرتے رہیں گے۔جس پر عدالت نے پنجاب کر یکو لم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی نے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.