کراچی کے نوجوان کا شہر کی خستہ حال سڑکوں پر وزیراعلی سندھ کی تصاویر بنا کر انوکھا احتجاج

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 21:43

کراچی کے نوجوان کا شہر کی خستہ حال سڑکوں پر وزیراعلی سندھ کی تصاویر ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) کراچی کے نوجوان نے شہر کی خستہ حال سڑکوں پر وزیراعلی سندھ کی تصاویر بنا کر انوکھا احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نوجوان شہری نے شہر کی خستہ حال سڑکوں پر انوکھے طریقے سے احتجاج کیا ہے۔ نوجوان کی جانب سے خستہ حال سڑکوں پر وزیراعلی سندھ کی تصاویر بنا کر ان کیساتھ پیغام لکھا گیا ہے کہ "ان کی مرمت کرو"۔ نوجوان کے اس انوکھے احتجاج کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :