اقوام متحدہ نے 2016ء کو دالوں کا سال قرارد ے دیا دالیں غذائیت کے اعتبار سے گوشت کا نعم البدل ہونے کے ساتھ پروٹین کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں
پیر 4 جنوری 2016 21:44
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے بین الاقوامی سطح پر 2016ء کو دالوں کا سال قرار دیاہے جس کامقصد دالوں کی غذائی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کی پیداوار میں اضافہ سے فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ دالیں غذائیت کے اعتبار سے گوشت کا نعم البدل ہونے کے ساتھ پروٹین کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔دالیں پھلی دار فصل ہونے کے باعث زمین کی ذرخیزی برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔
پاکستان میں دالوں کی کل پیداوار کا 80فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے۔ پنجاب میں 2.491ملین ایکڑ رقبہ دالوں کے زیر کاشت لایا جاتا ہے جس سے 0.42ملین ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔(جاری ہے)
ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دالوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہر سال دالوں کی درآمد پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے ۔
محکمہ زراعت پنجاب صوبہ میں دالوں کی پیداوار میں اضافہ اور مناسب قیمت پر دستیابی کے لیے کوشاں ہے ۔اس سلسلہ میں حکومتپنجاب 2014-15ء سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ اور درآمدی اخراجات میں کمی کے لیے 127ملین روپے کی خطیر رقم سے دو سالہ منصوبہ کا آغاز کر چکی ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذریعے کاشتکاروں کو دالوں کی ترقی دادہ اقسام کے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی کے علاوہ لائنوں میں کاشت کے لیے 136 ملٹی کراپ ڈرل کی نصف قیمت پر تقسیم کی جارہی ہیں ۔ بارانی علاقوں کے علاوہ آبپاش کے علاقوں میں کماد و دیگر فصلوں میں دالوں کی مخلو ط کاشت کے فروغ سے ان کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔کاشتکاروں کو دالوں کی مخلوط کاشت اورجڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال سے متعلق جدید پیداوار ی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی 546مقامات پرنمائشی پلاٹس بھی لگائے جارہے ہیں ۔ان کاوشوں کے نتیجہ میں دالوں کی کاشت کو فروغ حاصل ہو گا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔پاکستان دالوں کی پیداوار میں نہ صرف خود کفیل ہو گا بلکہ درآمد ی اخراجات میں بھی کمی ممکن ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.