موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، وزیراعلی شہباز شریف
پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو سنوارنا ہے ، بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی سے ملاقات میں گفتگو
پیر 4 جنوری 2016 21:47
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو سنوارنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور محنتی ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے دور رس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔ رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔شہباز شریف صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے شاندار پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.