ملک بھر میں روزانہ 4ہزار سے زائد ہپا ٹائٹس کے مریضوں کی اموات ہو رہی ہیں، پاکستان ینگ فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن

سائرہ افضل تارڑ نجی کمپنیوں سے کروڑوں کی کمیشن لے کر مزے کی نیند سو رہی ہیں،حکومت 19کمپنیوں کی رجسٹریشن کی مگر عدالت کے حکم کے باوجود ان کو لیٹر نہیں جاری کررہی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ہارون یوسف

پیر 4 جنوری 2016 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان ینگ فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ہارون یوسف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں روزانہ 4ہزار سے زائد ہپا ٹائٹس کے مریضوں کی اموات ہو رہی ہیں،سائرہ افضل تارڑ نجی کمپنیوں سے کروڑوں کی کمیشن لے کر مزے کی نیند سو رہی ہیں،حکومت 19کمپنیوں کی رجسٹریشن کی مگر عدالت کے حکم کے باوجود ان کو لیٹر نہیں جاری کررہی ،ہپاٹائٹس کے مریض کی ایک ماہ کی ادویات 38کی ہیں جبکہ ایک غریب آدمی کیلئے نامکمل ہے اتنی مہنگی ادویات خریدنا ،وزیر اعلیٰ پنجاب ایکشن مین ہیں اس کا نوٹس لیں اور غریب عوام کی جانیں بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،وہ لاہور پریس کلب میں نائب صدر ڈاکٹر محمد احمد ،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حنا شوکت ،ڈاکٹر مان اللہ خان سمیت دیگر ینگ فارما سوٹیکلز کیلئے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے،ڈاکٹر حنا شوکت نے مزید کہا سائرہ افضل تارڑ بادشاہی ذہن کی مالک ہیں ان سے ایک فریادی نے سوال کیا آپ کی حکومت میں عوام کو روٹی میسر نہیں ہے اس کے جواب میں انہوں نے کہا روٹی کھانے کی کیا ضرورت ہے آپ کیک اور پیسٹریاں کیوں نہیں کھاتے،اسلم افغانی سی ای او ڈرگ ریگو لیٹر اتھارٹی نے ایک ملاقات کے دوران کیا ہے کہ آپ لوگ غریبوں کے مسیحا بنا چاہتے ہیں تو اپنی جیب سے پیسے لگا کر ان کا علاج کریں ہمیں معلوم ہے ہمیں کیا کرنا ہے ،ہم دو سال سے ڈرگ اتھارٹی کے چکر لگا رہے ہیں ،ڈرگ اتھارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کو 6اکتوبر 2015کو لکھ کردیا تھا کہ ہم نے ایورسٹ فارما کی سستی ادویات رجسٹرڈ کردی ہیں مگر اتھارٹی نے ان کمپنیوں کے لیٹر روک لیے ہیں ان کمپنیوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن واپس لے لیں ،اگر اس کا نوٹس نہ یا گیا تو ہپاٹائٹس کے مریضوں کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا

متعلقہ عنوان :