میٹر و اورنج لائن ٹرین کی مخالفت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، اکمل خان باری

پیر 4 جنوری 2016 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ میٹر و اورنج لائن ٹرین کی مخالفت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں،پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے ہیں،میٹرو بس کی طرح اورنج لائن ٹرین بھی لاہوریوں کیلئے تحفہ ہے ،چوہدری برادران اپنے دور حکومت میں غریبوں کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ان بھی احتساب ہو نا چاہیے،تمام حکومتی منصوبے کرپشن سے پاک ہیں غیر ملکی ادارے ہمارے منصوبوں کی شفاعیت کے گواہ ہیں،پنجاب ملک اہم صوبہ ہے جہاں ترقی کی شرح سو فیصد جا رہی ہے ،اس کے باوجود بھی مفاد پرست حکومتی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں،انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب عوام خدمت کو مشن جاری رکھا ہوا ہے اب تک جو بھی عوام فلاح کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ان پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ کی پوری ٹیم محنت اور لگن سے کام کررہی ہے ،مسلم لیگ(ن) کا مقصد عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا ماضی کی حکومتوں نے جو بھی منصوبے شروع کیے پہلے ان میں اپنا کمیشن رکھا پھر یہ منصوبے ہمیشہ کیلئے کھٹائی میں پڑے رہے پنجاب حکومت کا یہ کریڈٹ ہے کہ اس نے سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو پوری محنت اور ایمانداری سے مکمل کیا ہے