پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کی تصویر آئی سی سی کی ہینڈ بک برائے سال 16-2015 کے کور پر شائع

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 22:26

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کی تصویر آئی سی سی کی ہینڈ ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کی تصویر آئی سی سی کی ہینڈ بک برائے سال 16-2015 کے کور پر شائع ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ہینڈ بک برائے سال 16-2015 شائع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہینڈ بک کے کور پر سابق آسٹریلوی کپتان اور 2015 کا ورلڈکپ جتوانے والے مائیکل کلارک کیساتھ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کی تصویر موجود ہے۔ یہ پہلا موقع ہے آئی سی سی کی کسی ہینڈ بک کے ایڈیشن پر کسی پاکستانی خاتون کرکٹر کی تصویر شائع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :