بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تفصیلات پاکستانی حکومت کو فراہم کر دیں

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 22:49

بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تفصیلات پاکستانی حکومت کو ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تفصیلات پاکستانی حکومت کو فراہم کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبے پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں واقع ائیربیس پر 2 روز قبل ہونے والے حملے کے حوالے سے بھارتی حکومت نے پاکستان کو تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت پاکستان کے جواب کا انتظار کر رہی ہے تاہم دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بنا تحقیق کے الزامات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔