لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 10روپے فی کلو کمی کے بعد 100روپے فی کلو گرام ہو گئی

پیر 4 جنوری 2016 22:53

لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 10روپے فی کلو کمی کے بعد 100روپے فی کلو گرام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) شہر میں ایل پی جی کی قیمت 10روپے فی کلو کمی کے بعد 100روپے فی کلو گرام ہو گئی ۔سوموار کے روز ڈی سی او آفس لاہور میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز)امین اکبر چوپڑا اور سیکرٹری انفارمیشن ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان عتیق خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری نشرواشاعت عتیق خان نے بتایا کہ کل سے لاہور شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے کمی کر دی جائیگی اور ایل پی جی کی نئی قیمت 10روپے کمی کے بعد 100روپے فی کلو گرام ہو گی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے اس ا قدام کو سراہاہے۔انہوں نے ٹان ایڈمنسٹریٹرز کو ایل پی جی گیس کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کروانے کی فوری ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :