داعش ہم نے بنائی، ہیلری کلنٹن کا اعترافی بیان انتہائی تشویشناک ہے،جماعت اسلامی کاشروع دن سے یہی موقف ہے کہ امریکی جنگ ہماری نہیں،دنیا میں پاکستانیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند ہونا چاہئے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکابیان
پیر 4 جنوری 2016 22:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمداور سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ نے سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے’’ اپنی کتاب میں مشرقی وسطیٰ کوتقسیم کرنے کے لئے ’’داعش ‘‘بنانے کے اعتراف‘‘ پر اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہیلری کلنٹن کااعتراف اس بات کاثبوت ہے کہ امریکہ خود دنیاکاسب سے بڑادہشت گردملک ہے جس نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔
اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو ہیلری کلنٹن کے اعتراف کانوٹس لینا چاہئے۔نائن الیون کاخودساختہ ڈرامہ رچاکرمسلمان ممالک پر چڑھائی کردی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کولقمہ اجل بنادیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کاشروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ امریکہ کی جنگ ہماری نہیں۔اس جنگ کامقصد مسلمان ممالک کوآپس میں لڑانا اور انتشار وخلفشار پیداکرنا ہے۔
اس نام نہاد جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے۔50ہزار سے زائد قیمتی جانوں کاضیاع اور سو ارب ڈالرسے زائدملکی معیشت کودھچکا لگ چکا ہے۔راء،موساد اور سی آئی اے پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک چلانے میں سرگرم ہیں ان کاقلع قمع وقت کاتقاضا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک حکمران امریکی کاسہ لیسی کوچھوڑ کرحقیقی دوست ممالک سے تعلقات استوار نہیں کرلیتے پاکستان میں امن قائم اور اس کی بقاء وسلامتی کودرپیش خطرات سے نجات حاصل نہیں کی جاسکتی۔پاکستان کی آزادی،خودمختاری،وقار اور استحکام سب کچھ داؤپرلگ چکا ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ امریکی غلامی کاطوق گلے سے اتارنے کاوقت آچکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان ذاتی مفادات کوبالاطاق رکھتے ہوئے وسیع ترقومی مفاد میں پالیسیاں مرتب کریں۔دنیامیں پاکستانیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہا ہے جبکہ حکومت اس حوالے سے جواقدامات کررہی ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.