منشیات کے عادی بچوں میں ان سے کم عمر کوئی نہ ہوگا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جنوری 2016 00:16

منشیات کے عادی بچوں میں ان سے کم عمر کوئی نہ ہوگا

بالٹیمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2016ء)دوران حمل ماؤں کو بہت سی احتیاطی تدابیر کرنا پڑتی ہیں۔ اگر وہ ایسا نہ کریں تو اس خمیازہ ان کےعلاوہ ان کے بچے کو بھی بھگتنا پڑسکتا ہے۔ میری لینڈ ، بالٹیمورکی رہنے والی کلوریسا جونز نے دوران حمل ہیروئن کی لت چھوڑنے کے لیے میتھین کا نشہ کرنا شروع کردیا مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کا بچہ براکسٹون پیدائشی طور پر نشے کا عادی ہے۔

اس کے پیدا ہوتے ہی ڈاکٹرو ں نےاس میں Neonatal Abstinence Syndrome کی علامات دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

اس بیماری میں پیدا ہونے والے بچوں کا انحصار منشیات پر ہوتا ہے۔براکسٹون نشے کی لت کی وجہ سے خودبخود کانپنے لگتا ہے۔ سانس لیتے ہوئے ہانپنے لگتا ہے۔ کلوریسا کا بڑا بیٹا جیکوبی بھی پیدائشی طور پر ہیروئن کا عادی تھا۔ کلوریسا نے بڑے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی ہیروئن کی لت نہیں چھوڑی۔ ایک بار وہ 22دن کے جیکوبی کو لے کر ہیروئن لینے جا رہی تھی کہ اس کی گاڑی کو حادثہ ہوگیا اور جیکوبی اس کی تحویل سے چلا گیا۔ امریکا میں پچھلی دہائی میں ایک لاکھ تیس ہزار بچے ایسے پیدا ہوئے تھے جو پیدائشی طور پر نشے کے عادی تھے۔