تربوز کا شیدائی بچہ انٹرنیٹ ہیرو بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جنوری 2016 00:16

تربوز کا شیدائی بچہ انٹرنیٹ ہیرو بن گیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2016ء)تربوزوں کے شیدائی تو اور بھی ہونگے مگر کوئی اس بچے کا مقابلہ نہیں کرسکتا جو تربوز کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکے بھی کھا جاتا ہے۔تربوز کھاتے اس بچے کو کئی مقامات پر دیکھا گیاہے۔ آخری دفعہ یہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ، آسٹریلیا میں میچ کےد وران تربوز کھاتے پایا گیا۔ اس کے تربوز کھانے کے طریقے کو دیکھ کر ایک کمنٹیٹر بھی چیخ اٹھا کہ اس طریقے سے تربوز کھاتے میں نے زندگی میں کسی کو نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

مقامی ریڈیو میزبان ٹونی سچیبیکی کے بیٹے کی تربوزوں سے والہانہ محبت کے باعث وہ انٹرنیٹ سٹار بن گیا ہے۔ٹونی نے اپنے بیٹے مچ کے متعلق ٹوئٹ کیا کہ وہ ان کا نیا فیملی ہیرو ہے۔مچ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اکثر چھلکے سمیت تربوز کھانے کے کارناموں کی تصاویر اپ لوڈ کرتا رہتا ہے۔کچھ دن پہلے مچ کے باپ ٹونی نے مچ کی ایسی تصویر پوسٹ کی جس میں اس کے پاس آدھ کھایا تربوز پڑا تھا اور وہ اسے کھاتے کھاتے سو گیا تھا۔ہے کوئی تربوز کا اتنا دیوانہ؟