منفی 45ڈگری سینٹی گریڈ میں دنیا کی سرد ترین سائیکل ریس

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جنوری 2016 00:25

منفی 45ڈگری سینٹی گریڈ میں دنیا کی سرد ترین سائیکل ریس

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2016ء)روس میں سخا ری پبلک کا شہر یاکوٹسک دنیا کا سرد ترین شہر ہے۔ اس شہر کا عام اوسط درجہ حرارت منفی 34ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یاکوٹسک شہر کی آبادی 3 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔اس شہر میں دنیا کی سرد ترین سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔سائیکل ریس کے دوران شہر کا درجہ حرارت منفی 45ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ سائیکلنگ فیڈریشن آف یاکوٹسک کو کچھ سائیکل سواروں نے بتایا کہ ریس سے پہلے ان کی سائیکلیں منجمد ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔

(جاری ہے)

ریس میں حصہ لینے والے 14افراد نے شدید دھند میں اس ریس میں حصہ لیا۔ ریسں جیتنے والے مرد فاتح، آندے پوپوو نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ30منٹ 44 سکینڈ میں طے کیا۔ جبکہ خواتین کی فاتح ،نیلی پکھوموا، نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ 29 منٹ 51 سکینڈ میں طے کیا۔ نیلی نے جیتنے کے بعد کہا کہ یہ ریس چیلنج بن گئی تھی اور میری سائیکل بھی جم گئی تھی۔آندرے نے کہا کہ ریس کے دوران اگر خود کو اچھی تک گرم لباس نے نہ لیپٹا ہوا ہوتو سائیکل سوار بھی برف بن سکتے ہیں سائیکل سواروں نے ریس کے دوران اپنے پاؤں کو بھی اونٹ کی اون سے بنے خصوصی پیڈ میں لپیٹ رکھا تھا۔