35 ملین پاؤنڈ کا انعام نکلنے کے باوجود جوڑا انعام سے محروم
فہد شبیر منگل 5 جنوری 2016 00:25
لنکاشائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2016ء)لاٹری کھیلنے والا جوڑا اس وقت خوشی سے نہال ہوگیا جب اسے معلوم ہوا کہ وہ 35ملین پاؤنڈ کا جیک پاٹ جیت چکے ہیں۔جب انہوں نے انعام حاصل کرنا چاہا تو معلوم ہو کہ انہوں نے ٹکٹ تو خریدا ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلیٹ وڈ ،لنکا شائر سے تعلق رکھنے والے55 سالہ ایڈوینا اور 60سالہ ڈیوڈنائیلان نے 23دسمبر کو موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے لاٹری ٹکٹ خریدا لیکن انعام نکلنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ ان کی خریداری مکمل نہیں ہوئی تھی۔
ڈیوڈ اور ایڈوینا نے بتایا کہ جب ہم نے پہلے ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی تو ہمیں بتایا گیا کہ ایپلی کیشن میں ہمارے اکاؤنٹ میں اتنی رقم نہیں کہ ہم 2پاؤنڈ کا ٹکٹ خرید سکیں۔ اس پر ہم نے اپنا اکاؤنٹ ری چارج کیا اور پھر ٹکٹ خریدا۔(جاری ہے)
مگر انعام نکلنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ اُن کی خریداری مکمل ہی نہیں ہوئی۔ان کے اکاؤنٹ میں بددستور 2پاؤنڈ سے کم رقم ہی ہے۔
لاٹری کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ اور ایڈرینا کے کئی بار ٹکٹ خریدنے کی کوشش کا ریکارڈ تو موجود ہے مگر اُن کے اکاؤنٹ ری چاری کرنےا ور پھر ٹکٹ خریدنے کا ریکارڈ نہیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ خریداری مکمل ہونے پر ہم ای میل بھی بھیجتے ہیں اس پر ڈیوڈ نے بتایا کہ کرسمس کی تیاریوں کی وجہ سے میں مصروف تھا اور ای میل چیک نہیں کرسکا۔ کمپنی کا کہنا ہے ہم اپنے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے مزید تحقیقات کریں گے مگر اس وقت تک کے ریکارڈ کے مطابق ڈیوڈ انعام نہیں جیتا۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.