پاکستان سری لنکا کو جے ایف تھنڈر طیارے فروخت کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 11:06

پاکستان سری لنکا کو جے ایف تھنڈر طیارے فروخت کرے گا

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) پاکستان سری لنکا کو جے ایف تھنڈر طیارے فروخت کرے گا، معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورہ پر سری لنکا میں ہیں ، اپنے دورے کے دوسرے روز نواز شریف سری لنکا کے صدر سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرینگے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے ارکان پارلیمنٹ ،تاجر اور مذہبی رہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کرینگے،دورے کے دوران وہ اراکین پارلیمنٹ اور ممتاز تاجروں سے خطاب بھی کرینگے۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا کے وزیراعظم وکرما سنگھے کے ہمراہ پاکستانی ہائی کمیشن کی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :