وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سری لنکا ، 8 معاہدوں پر دستخط کر لیے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 11:11

وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سری لنکا ، 8 معاہدوں پر دستخط کر لیے گئے

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا پر پاکستان اور سری لنکا کے مابین مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں تجارت ، تعلیم ، ہیلتھ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گذشتہ روز 3 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :