کولمبو : وزیر اعظم نواز شریف کی سری لنکن صدر سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 11:17

کولمبو : وزیر اعظم نواز شریف کی سری لنکن صدر سے ملاقات، دونوں ممالک ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ سر کاری دورے پر سری لنکا پہنچے تو ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں سری لنکن صدر میتھری پالا سنہا کے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب ہوئی ، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمرا ہ ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سنہا نے وزیر اعظم نواز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور اپنے وفد کا تعارف کرایا۔کولمبو میں وزیراعظم نوازشریف اور سری لنکن صدر میتھری پالا سری سنہا کی ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نوازشریف پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں ۔سری لنکن وفد کی قیادت صدر میتھیر پالا سری سنہا کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :