زین الدین زیدان ریال میڈرڈ کے کوچ بن گئے

منگل 5 جنوری 2016 11:51

زین الدین زیدان ریال میڈرڈ کے کوچ بن گئے

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) شہرہ آفاق فٹ بالر زین الدین زیدان ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے کوچ بن گئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب کے بورڈ کے اجلاس کے بعد 55 سالہ ہسپانوی کوچ رافیل بینٹیز کو برطرف کر دیا گیا جو نومبر میں روایتی حریف بارسلونا کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ تنقید کی زد میں تھے جس کے بعد ریال میڈرڈ کی بی ٹیم کے کوچ زین الدین زیدان کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق فرانسیسی کھلاڑی فرانس کی 1998ء میں عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور ماضی میں ریال میڈرڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں ۔ خیال رہے کہ زیدان کو اعلیٰ سطح پر انتظامی امور سنبھالنے کا تجربہ نہیں ہے اور ان کی تعیناتی کلب کے لیے خطرہ مول لینے کے مترادف ہوسکتی ہے تاہم انھیں طویل مدت کے لیے کلب کا مستقل بے سربراہ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔